گلگت جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں

Spread the love

گلگت (پ ر) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، گلگت شہرکو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جبکہ چنار باغ، یاد گار شہداء، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور پرانا اسمبلی ہال کو بلدیہ عظمیٰ گلگت نے زبردست اور خصوصی طور پر برقی قمقموں سے سجاکر عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت اور پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت شہر روشنیوں کا زبردست نظارہ پیش کرنے لگا، ہر طرف زبردست جوش خروش کاسماں، شہر کے حسین مناظر دل کو بھاں گئے، عوامی حلقوں نے جشن عید میلاد االنبی ﷺ سرکاری سطح پر منانے پر زبردست خیرمقدم، ہر سال یہی یکجہتی برقرار رہنی چاہیے، حضور اکرم ﷺہی ہمارے نجات دہندہ ہیں رسول پاک کے افکار، نظریہ زندگی کافلسفہ سمجھ کر ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کر گزارنے کیلئے کوشاں رہنا چاہیے،شہریوں کا اظہار خیال میں بات چیت، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ترجمان لوکل گورنمنٹ و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت مظہر مغل نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تقریبات کے بہترین انتظامات کے تحت ڈپٹی کمشنر (ر) اسامہ مجید چیمہ، ایڈ منسٹریٹر امیر تیمور اور چیف کوآرپوریشن آفیسر گلگت عابد حسین میر کے نگرانی میں میونسپل کارپوریشن گلگت نے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے شاندار پروگرام کیلئے پرانا اسمبلی ہال، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ، یاد گار شہداء کو برقی قمقموں سے سجاکر عوام کے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،جشن عید میلادالنبیﷺ کے مرکزی پرگرام کے سلسلے میں چنار باغ خوبصور ت کو دلہن کی طرح سجادیا گیا، رات کو روشنیوں کا خوبصورت نمونا پیش کرنے لگا، اسکے علاوہ گلگت شہر کے نجی و سرکاری مختلف مقامات کو بھی لائٹنگ سے بہترین نظام سے منسلک کیا گیا نجی بنک NRSP کے اشتراک سے سٹی تھانہ سے تحصیل آفس، NRSP بنک سے ہائی سکول تک دکانوں کے درودیوار پر جدید لائٹنگ نظام سے منسلک کرکے خوبصورت انداز میں سجادیا گیا، رات گئے شہر بہت دلکش نظر آنے لگا، عوامی جوش و خروش نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کو یاد گار بنادیا۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے آرام کئے بغیر جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے تمام انتظامات کااحسن انداز میں مکمل کئے اور جشن عیدمیلادالنبی کو ایک یادگا ر ایونٹ بنانے میں اہم کردار اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں