ملک حمید اکبر خان امیداور برائے حلقہ پی پی ون کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ملک اللہ بخش ہاوس میں منقعد ہوا

Spread the love

اجلاس میں ناقابل برداشت مہنگائی اور ناقص حکومتی پالیسیوں کیخلاف طے شدہ پرامن احتجاجی ریلی کی بابت مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک حمید اکبر خان امیدوار برائے حلقہ پی پی ون کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ملک اللّٰہ بخش ہاؤس میں منعقد ہؤا اجلاس میں ناقابلِ برداشت مہنگائی اور ناقص حکومتی پالیسیوں کے خلاف طے شدہ پرامن احتجاجی ریلی کی بابت مشاورت کی گئی۔اس موقع پر ملک حمید اکبر خان کا شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ باشعور اقوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کے طریقہ کار کو اپناتی ہیں مجھے اٹک کی عوام نے ووٹ دے کر نمائندگی کا حق دیا تھا اس حق کے تحت میرے فرائض میں شامل ہے کہ اپنے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کروں بروز سوموار دن 2 بجے تمام دوست احباب اور سپوٹرز کے ہمراہ عوام دشمن حکومت کے خلاف شیباغ تا چوک فوارہ ریلی کی صورت میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں