ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے کہا کہ لالک سٹیڈیم میں فٹ بال میلے کیلئے تیاریاں عروج

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت اامیر تیمور نے کہا کہ لالک سٹیڈیم میں فٹ بال میلے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں میونسپل کارپوریشن اورگلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار فٹ بال گراونڈ کے دیکھبال کیلئے ایک ہفتے سے مصروف عمل ہے ہماری کوشش ہے کہ فٹ بال گراونڈ کو کھلاڑیوں کے منشاء کے مطابق تیار کریں، اس کیلئے بہت کوشش کی جارہی ہے کیونکہ پہلی مرتبہ لالک سٹیڈیم جوٹیال میں نیشنل سطح کے فٹ بال کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روزلالک جان فٹ بال سٹیڈیم کے تیاری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے جائزے کیلئے دورہ کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ گلگت کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ہماری صوبائی سطح پرہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے مہمان کھلاڑیوں کو اچھا ماحول مہیا کریں اوراور یہاں سے اچھے تاثرات لیکر واپس جائیں، ایڈ منسٹریٹر امیر تیمور نے میڈیا ورکرز سے درخواست کی کہ وہ علاقے کی مثبت کاوش کو ملکی سطح پر اٹھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کا رخ گلگت بلتستان کی طرف راغب ہوسکے، یاد رہے گلگت بلتستان میں فٹ بال ٹورنامنٹ محکمہ سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کے تعاون سے منعقد ہورہاہے ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں