ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے سموگ کا باعث بننے والے انڈیسٹریل یونٹس کیخلاف الرٹ جاری کردیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم ۛ ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے سموگ کا باعث بننے والے انڈیسٹریل یونٹس، اور بھٹوں اور ٹرانسپورٹ کیخلاف الرٹ جاری کردیا-اور متعلقہ محکموں کو آلودگی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروئی کی ہدایت کردی گئی-ائیر انڈیکس کی صورتحال خراب ہونے پر ڈپٹی کمشنر’واجد علی شاہ نے اپنی ٹیم سے میٹنگ کرکے ٹاسکس سونپ دیئے-اے ڈی سی جی شیر افگن،اسسٹنٹ کمشنرز ساہیوال،چیچہ وطنی محکمہ ماحولیات، زراعت،انڈسٹریز،ٹرانسپورٹ اتھارٹی لوکل گورنمنٹ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی شکنجہ کسنے کے احکامات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ ماحولیات نے ایک دن میں 11 بھٹہ خشت کو ساڑھے 7 لاکھ کے جرمانہ کئے چوبیس گھنٹے کے دوران 5 بھٹہ خشت مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اسی طرح ضلع میں دھان کی باقیات جلانے والے 30 زمینداروں پر بھی ایف آئی آرز درج کرادی گئیں 15 مزید زمینداروں کے خلاف خلاف مقدمات کے لئے استغاثہ دائر کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں