حلیم عادل شیخ نے ہندو پنچائت جیکب آباد کے تین روز سے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ہندو پنچائت جیکب آباد کے تین روز سے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہااپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض پولیس کی بجاء پی پی کی نوکری میں مصروف ہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جیکب آباد کی ہندو برادری سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ہندو پنچائت کے صدر لال چند سیتلانی اور بیٹے کی گرفتاری کی مذمت بھی کی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی جیکب آباد سندھ حکومت کے سرداروں کے غلام بنے ہوئے ہیں، ایس ایس پی عوام کی حفاظت کرنے کی بجائے سرداروں کی حفاظت میں مصروف ہیں، سندھ حکومت نے سندھ میں اقلیتی برادری کے خلاف زمین تنگ کردی ہے، پیپلزپارٹی بھتہ کے لیے کاروباری شخصیات کو حراساں کررہی ہے، سندھ حکومت کے کماؤ بیٹے پولیس افسران بھتہ کلیکشن انچارج بنے ہوئے ہیں، جیکب آباد کے شہری سندھ حکومت اور ان کے غلام ایس ایس پی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں، تحریک انصاف سندھ جیکب آباد کی عوام ہندو برادری کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں