
ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں شہریوں کوبہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ساہیوال ہمہ وقت کوشاں ہے-ہمارامقصد شہریوں کوٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظرسموگ کےنقصانات اور اس سے بچاؤ کے لیےاحتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے- اسی مقاصد کےحصول کیلئے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ساہیوال نے مزدا اسٹینڈ جوگی چوک میں ڈرائیورحضرات کو سموگ کے نقصانات اوراحتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔انہوں کہا کہ دھواں چھوڑنےوالی گاڑیاں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ اس سے بہت ساری بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں لہٰذا اپنی گاڑی کی بروقت ٹیوننگ کروائیں تاکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔سموگ کے دوران فوگ لائٹس کےاستعمال کو یقینی بنائے۔تیزرفتاری اوور لوڈنگ سے گریز کریں۔ڈرائیورز حضرات لین اور لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی گاڑی چلائیں-دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال بھی حادثات کا باعث بنتا ہے لہذا اس سے اجتناب کریں -اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورحضرات میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئےاور آخر میں ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔
