ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ میچ میں پاکستان کی روائتی حریف انڈیا کے خلاف تاریخی فتح

Spread the love

کھیوڑہ (نما ئندہ خصوصی ،راشدخان)
ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ میچ میں پاکستان کی روائتی حریف انڈیا کے خلاف تاریخی فتح بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلا جائے ،قوم کی نیک خوائشات ٹیم کے ساتھ ہیں ،ٹیم نے قوم کو بہت بڑی خوشی دی ہے ۔۔امانت چن تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف ترین کامیڈین آرٹسٹ امانت چن جو خود کرکٹ کے دلدادہ اور بہترین کھلاڑی بھی ہیں اور دوران اپنی پرفارمنس اسٹیج پر باولنگ بیٹنگ کے ایکشن کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ میچ میں پاکستان کی روائتی حریف انڈیا کے خلاف تاریخی فتح بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،گراونڈ میں اتنے بڑے کراوڈ میں اتنی شاندار پرفارمینس پر پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جس بھر پور حکمت عملی سے کھلاڑیوں کو متحد رکھا وہ کامیابی کا راز ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چائیے اور میرا یہ پیغام دونوں ممالک کی عوام سے ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اسے خوش دلی سے قبول کرنا چائیے امانت چن نے انڈیا کپتان ویروت کھولی کا میچ کے اختتام پر پاکستانی بلا بازوکو اچھے طریقہ سے ملنے کو خوب سراہا انہوں نے کہا کہ کھولی نے اچھے کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا اس کے اس عمل نے اسے ہیرو بنا دیاہے جس کا سوشل میڈیا پر چرچہ ہے ،اگر ہماری ٹیم اسی طرح متحد رہی تو ٹی ٹو ئنٹی ولڈ کپ ملک میں ضرور آئےگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں