بیوپاریوں ہندو برادری اور شہریوں کو پانچویں روز بھی بدامنی اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کی بیوپاریوں ہندو برادری اور شہریوں کو پانچویں روز بھی بدامنی اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری، ایس ایس ہٹاؤ شہر بچاؤ کے نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بیوپاریوں، ہندو برادری اور شہریوں کی جانب سے بدامنی اور پولیس زیادتیوں کے خلاف پانچویں روز بھی صرافہ چوک پر احتجا ج کیا گیاجس میں احمد علی بروہی، پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی، الیکٹرک یونین کے حافظ میر محمد بنگلانی، صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، میڈیکل یونین کے روشن گورکھال، اندر کارڑا، شرن سیتلانی، دلیپ سچدیو اور دیگر نے شرکت کی، مظاہرین نے ایس ایس پی شمائل ریاض ہٹاؤ جیکب آباد شہر بچاؤ کے نعرے لگائے علامتی بھوک ہڑتال سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کو سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے، ایس ایس پی غیر جانبدار نہیں رہے ہٹایا جائے ہندو پنچائت کے صدر لعل چند کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنانا پولیس گردی ہے اس غنڈہ گردی کا سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ ازخود نوٹس لیں، جیکب آباد میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہے جیکب آباد کے شہریوں سے ہونے والے زیادتی اور ناانصافی کا وزیر اعظم پاکستان، گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، بلاول بھٹو زرداری نوٹس لیں ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں