جیکب آباد(نامہ نگار)نیک اعمال کا فائدہ تب ملے گا جب عقائد درست ہونگے:ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے گوٹھ یار محمد بھٹی میں سالانہ محفل میلاد سجائی گئی جس میں تلاوت قرآن پاک اور سرکاردو عالم ﷺ کی بارگاہ میں ثناء خوانی کی گئی بعد ازاں چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیشک نیک اعمال کی توفیق ملنا بہت بڑا انعام ہے مگر یاد رہے کہ نیک اعمال کی قبولیت کا دارومدار عقائد کی درستگی پہ منحصر ہے اسلئے اگر بدعقیدہ افراد کی صحبت میں بیٹھنے کے سبب خدانخواستہ اللہ تبارک وتعالی اور اسکے محبوب ﷺ یا جناب رسالت مآب ﷺ کی پاک بیبیوں یا انکے اہلبیت اطہار یا انکے صحابہ کرام کی بے ادبی اور گستاخی کا ذہن بن گیا اور بے ادبی کرتے رہے یا بے ادبوں کی صحبت میں جاتے رہے تو اللہ پاک کو ایسے لوگوں کے کسی نیک عمل کی کوئی ضرورت نہیں ہے لہٰذا اپنے آپکو بے ادبوں کی صحبت سے بچاتے رہیں کہ کہیں بری صحبت کے سبب سارے نیک اعمال برباد نہ ہوجائیں، محفل کے اختتام پہ عالم اسلام کی ترقی کامیابی اور کامرانی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور لنگرمیلاد تقسیم کیا گیا۔
