ساہیوال آ صف ندیم۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پرڈی ایس پی چیچہ وطنی اکمل رسول نادر نے تھانہ شاہکوٹ چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائی جس میں ایس ایچ او شاہکوٹ ملک غلام عباس , سول سوسائٹی، نمبردران ، مرکزی انجمن تاجران90 موڑ، اور میڈیا کے نمائندوں سمیت سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی ایس پی چیچہ وطنی نے سائلین کی شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی چیچہ وطنی اکمل رسول نادرنے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے، میں نے تحصیل سرکل کےتمام ایس ایچ او ز کو ہدایت کر رکھی ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی شکایات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے، تحصیل بھر سے جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انشاءاللہ تحصیل سرکل کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے۔
