سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کے اعزاز میں راچڈیل کے کیسل میر سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

آرائیں فاونڈیشن یوکے راچڈیل چیپٹر نے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کے اعزاز میں راچڈیل کے کیسل میر سینٹر میں استقبالیہ دیا استقبالیہ کا اہتمام چودھری محمود الحسن نے کیا

راچڈیل (عارف چودھری)
وائس چئیرمین آرائیں فاونڈیشن یوکے نمبردار محمود الحسن کی جانب سے  سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق کے بیٹے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کے اعزاز میں راچڈیل کے کیسل میر سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ عبدالمالک ، بزنس مین چودھری پرویز عالم ، زاھد اقبال ، ممبر پارلیمنٹ افضل خان ممبر پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ مئیر راچڈیل عاصم رشید پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر نائب صدر ملک عمران خلیل  سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان کے علاوہ مقامی کونسلران اور سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی تقریب میں تمام مقررین نے پاکستان کی کرکٹ  ٹیم کا انڈیا سے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ راچڈیل میں پاکستانی کمیونٹی سے ملکر بالخصوص اراکین برطانوی پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ اور افضل خان کے خیالات سنکر خوشی ہوئ پاکستان کو برطانیہ میں یہ لوگ ہم سے بہتر انداز سے پیش کر رہے ہیں  ہماری بھی کوشش ہو گی کہ انکے ساتھ باہمی رابطہ برقرار رہے اور جو بھی تارکین وطن کے مسائل ہیں انکو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق سے ملکر خوشی ہوئ ہے انکے ساتھ پاکستان افغانستان اور کشمیر بارے بات چیت ہوئ اور اس بڑھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں انکا کہنا تھا چاہے کورونا وائرس کی وبا ہو یا پھر ماحولیاتی تبدیلی دونوں ممالک کا اس پر ایک موقف ہے  انکا کہنا تھا کہ ہم ملکر رہنے کے لیے اس دنیا کو بہتر بنائیں گے۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ حسن اتفاق ہے کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کرکٹ کھیل کاسہارا لیا اور پاکستان بھارت کے درمیان کافی عرصے بعد میچ ہوا اور پاکستان کو تاریخی فتح ہوئ اور انکے صاحبزادے اعجاز الحق ہمارے ساتھ ہیں ۔لارڈ مئیر کونسلر عابد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے حالات پر سیر حاصل گفتگو ہوئ انکا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان افغانستان کشمیر کے مسئلہ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا انکا کہنا کہ تارکین وطن کی پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر کرنے بارے کردار کو سراہا گیا انکا کہنا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔ ملک عمران خلیل -عاطفہ شاہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں