27اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جس دن انڈین آرمی جموں کشمیر میں داخل ہوئی

Spread the love

لندن ( عارف چودھری)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ 27اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جس دن انڈین آرمی جموں کشمیر میں داخل ہوئی اور آج تک نا جائز قابض ہے اور دنیا کی ناک نہاد جمہوریت کے بڑے ممالک آج بھی خاموش ہےاور آج 74 سال گزرنے کے باوجود دنیا کے ٹھیکیدار مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلوا نہیں سکےمیرا سوال ہے اگر یونائیڈ نیشن کا ادارہ صرف قرارداد کو منِظور کرنے کے لئے ہی رکھا ہے اور ان قراردادوں پر عمل نہیں کروانا تو ان قراردادوں کا فائدہ کیا آج ایک بار پھر ھم دنیا کے ٹھیکیداروں خصوصا حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلئہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور جب تک مسلئہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا بھارتی حکومت کو باور کر وایا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو اس کو 5 اگست 2019 سے پہلے والے اسٹیٹس میں بحال کرے . دوسرا مطالبہ ہم حکومت پاکستان سے کرتے جب بھی کشمیر کی آزادی کی تحریک زور پکرتی ہے ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم وائس آف کراچی بیرون ممالک میں پرو پیکنڈہ کرنا شروع کر دیتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے بجائے مقبوضہ کراچی کے الیکٹرنک بل بورڈ کو کینڈا کی سڑکوں پر گمانا شروع کر دیتے ہیں یہی وجہ ہے ایم کیو ایم نے آج تک مقبوضہ کشمیر کی نہتی اور مظلوم عوام کے حق میں کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں وائس آف کراچی کے سیاسی ونگ ایم کیو ایم پر فل فور پابندی عائد کی جائے. تاکہ نا صرف کشمیری عوام پر مظالم کا خاتمہ ہو سکے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں