گلگت (پ ر)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے گلگت شہر میں 69 اقسام کے کوکنگ آئلز، ڈالڈ ا، 7 اقسام کی چائے اور چورن، رنگ برنگی مٹھائیاں، گٹکہ، غیر رجسٹرڈ پاپڑ، پوپس اور، بنٹیز پرپابندی عائدکردی، اور حکم دیاہے کہ جس کمپنی کابرانڈ ہوگا اسی کمپنی کے نام کی اشیاء فروخت کی جائے، تمام ہول سیلرز، جنرل سٹور مالکان، اور تاجروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 20 دنوں کے اندر اندر اپنے گوداموں، دکانوں، اور جنرل سٹوروں کو پابندی شدہ اشیا کو ہٹائیں، خلاف ورزی کی صورت میں 23 (2) جی بی فوڈ ایکٹ 2011 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پابندی شد ہ کوکنگ آئیلز، ڈالڈا، چائے سمیت کسی کی بھی تازہ ترین لیبارٹری کلیئر نس رپورٹ موجود ہوتو وہ میونسپل فوڈ سیکشن سے رجوع کرنے کے پابند ہونگے تاکہ مزکورہ پابندی شدہ فہرست اسکانام نکالاجاسکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز میڈیاکیلئے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا، انہوں نے پابندی شدہ اشیائے کے لسٹ جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تاجرحضرات، ہول سیلرز، جنرل سٹور مالکان، مزکورہ لسٹ اپنے دکانوں، جنرل سٹوروں اور ہول سیلر ز نمایاں جگہ پر چسپاں کرنے کریں گے تاکہ دکان آنے والے خریدار کی نظر پڑ سکے، جان بوجھ کر پابندی شدہ اشیائے خوردہ نوش کی خریدو فروخت کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہریوں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، جہاں سے بھی شکایات درپیش ہوں گے فوری الفا کنٹرول اطلاع کریں، واضح رہے کہ پابندی شدہ اشیائے خور دہ نو ش، ڈالڈا، کوکنگ آئلز، چائے، دیگر اشیا کے ناموں کی لسٹ، ڈائریکٹر جی بی لوکل کونسل بورڈ، تحصیلدار، سیکٹر مجسٹریٹس، اور متعلقہ تھانوں اور تمام تاجرحضرات اور تک پہنچائے گئے ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ پابندی شدہ اشیائے خور د نوش کی خریدوفروخت سے مکمل طو رپر لا تعلقی کا اعلان کریں اور ضلعی انتظامیہ او ر میونسپل فوڈ سیکشن سے تعاون کریں، تاکہ عوام کو مضر صحت اشیائے خورد نوش کے استعمال سے روکا جاسکے، اور اپنی شکایات الفا کنٹرول یا میڈیا سیل درج کرادیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے
