گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ یکم نومبر جشن آزاد ی گلگت بلتستان کی تقریبات ملی جو ش وجزبے کے ساتھ منایا جائے گا، گلگت شہر کو قومی جھنڈیوں سے سجائیں گے یادگار شہدائے، غازی آذادی گلگت بلتستان پر، زیر اعلیٰ، گورنر اور وزرا اعلیٰ عسکری و سول اداروں کے آفیسران پھولوں کے چادر چڑائیں گے۔اور صبح کا اآغاز ملک وخطے کی سلامتی و خصوصی دعاؤں سے ہوگا، جشن آذادی یکم نومبر کے سلسلے میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کی قیادت میں میونسپل سٹاف، GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ و چنار باغ یادگار شہدا کو خصوصی طور پر سجائیں گے۔ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ اپنے ہیروز کے کارناموں کو زندہ رکھنے والی قوم ہی محب وطن ہوتی ہیں، آج مملکت پاکستان کے سلامتی، استحکام اور بالادستی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام دیگر صوبوں سے کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہے ہم اپنے بچوں کو اپنے ہیروزکے کارناموں کے بارے انہیں بیان کرنے کی ضرور ت ہے اس کیلئے خصوصی تقاریب اہمیت اختیار کرتی ہیں، یکم نومبر کوشایان شان بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے ہدایات پرضلعی انتظامیہ، سو ل سو سائیٹی، مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمیں اس دن کو یادگار بنانے کیلئے ریلیاں، خصوصی تقاریب، سکولوں اور کالجز میں تقریری مقابلے، اور کھیلوں کے مقابلے ترتیب دئے جاتے ہیں جس میں پولو اور فٹ بال سرفہرست ہیں۔ صوبائی ہیڈ کوآرٹر گلگت میں خصو صی تقریبات منعقد ہونگی۔
