جشن ولادت مصطفی ﷺ کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے غوثیہ مسجد اے ڈی سی کالونی مین سالانہ محفل میلاد سجائی گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جشن ولادت مصطفی ﷺ کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے غوثیہ مسجد اے ڈی سی کالونی مین سالانہ محفل میلاد سجائی گئی جہاں پر ملک کے نامور ثناء خوان سعید احمد رحمانی اور دیگر نے سرکار دوعالمﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان اپنے ماں باپ کی قدر نہیں کرتا اور انکی خدمت کا جذبہ نہیں رکھتا وہ کسی اور کے ساتھ ہرگز سچا نہیں ہوسکتا لہٰذا دوست بنانے سے پہلے یہ دیکھ لیا کریں کہ وہ اپنے باپ اور ماں کا خدمتگار ہے یا انکا نافرمان ہے جو کوئی والدین کا نافرمان ہو اس سے دوستی نہ رکھیں کہ وہ کسی سے بھی وفادار نہیں ہوسکتا، محفل کے اختتام پر صلٰوۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کی سربلندی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسلام دشمن عناصر کے ناجائز تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور لنگرمیلاد تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں