تحریک لبیک کا ہزاروں گاڑیوں اور اور پیدل مظاہرین پر مشمل 6 کلو میٹر لمبااحتجاجی قافلہ وزیرآباد میں قیام پزیر

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تحریک لبیک کا ہزاروں گاڑیوں اور اور پیدل مظاہرین پر مشمل 6 کلو میٹر لمبااحتجاجی قافلہ وزیرآباد میں قیام پزیر ھے. صاحبزادہ محمد انس رضوی سرور حسین سیفی محمود علی اعوانی اور دیگر قایدین کی قیادت میں قافلہ کے وزیرآباد پہنچنے پر ناصر محمود سیفی کی قیادت میں ھزاروں جانثاروں نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں. قافلے کے شرکاء نے رات وزیرآباد میں قیام کیا مقامی لوگوں کی طرف سے میزبانی کی گئی. صبح ناشتے کے بعد ہزاروں جانثار پل دریائے چناب کی طرف روانہ ھو گئے.جہاں حکومت نے رینجرزکے ذریعے ریڈ لائن لگا رکھی ھے دعا کے بعد قائدین کا ٹرک روانہ ھوا ھی تھا کے مرکزی قیادت کی جانب سے ھدایت آئی کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم آئی ھے اس لئے نتائج کا انتظار کیا جائے جس پر قافلہ کے شرکاء کو وزیرآباد میں پڑاو کا حکم دیا گیا. قبل ازیں دو سرکاری ھیلی کاپٹروں نے وزیرآباد میں پرواز کی اور قافلے کی ویڈیو بناتے رھے. اس موقع پر ناصر سیفی نے یو جی نیوز سے بات کرتے ھوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانثار سروں پر کفن باندھ کر نکلے ھیں اور آخری کارکن کے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری تھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں