جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے بزرگوں کے حقوق کے ایکٹ پر عمل کے لئے ریلی، شہر کے راستوں پر مارچ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سماجی تنظیم سرسو کی جانب سے شہید اللہ بخش پارک سے ڈی سی چوک تک ضلعی مینیجر ارشاد لاشاری، ماجد بنگلانی، ناہید بروہی، شبانہ کہرل، شاہد عزیز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور بزرگوں کے حقوق کے ایکٹ پر عمل کرو کے نعرے لگائے رہنماؤں نے ڈی سی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بزرگوں کے حقوق کے متعلق قانون پاس کیا گیا ہے جس پر عمل کرکے بزرگوں کو حقوق دئے جائیں بزرگوں کو آزاد کارڈ کا اجرا ء کیا جائے انہوں نے منتخب نمائندوں سے سینئر سٹیزن رائٹس ایکٹ پر عمل کرانے کی اپیل کی۔
