لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ پر خوگاخیل قوم کے مشران اور عوام کا این ایل سی کے خلاف احتجاجی دھرنا کے لئے ٹینٹ لگا کر دھرنے کا اعلان کیا. مطالبات حل تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا. مظاہرین
دھرنے سے قومی مشران سمیت مفتی اعجاز شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم قوم خوگاخیل کی ملکیت ہے اور طورخم کے اراضی پر قومی مشران سے پوچھے بغیر تعمیراتی کام کرنا اور اراضی پر قبضہ کرنا ہمارے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے ریاست پاکستان ہمیں انصاف فراہمی میں کردار ادا کریں اور این ایل سی جو ایک پرائیویٹ ادارہ ہے ان کا قبلہ درست کر کے قوم خوگاخیل پر احسان کرے اور قوم کے ساتھ معاہدہ کیا جائے تاکہ ہم این ایل سی پر زبردستی کام بند ہونے سے پہلے یہ معاہدہ طے پایا جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل قوم میں انتشار پھیلانے اور آپس میں ٹکرانے سے باز آجائے اگر جس کسی قسم کی نقصان ہوا تو انکی زمہ دار این ایل سی پر ہوگی انہوں نے کہا کہ کسی کو لالچ دے کر قوم کے مفاد کے خلاف استعمال کرنا ان کی احمقانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ قوم اپنے حقوق چھیننے نکلیں ہیں آخری سانس تک لڑنے کا عزم کیا ہے انکا کہنا تھا کہ طورخم میں قومی اراضی کی حدبندی اور معاہدے کے لئے کور کمانڈر پشاور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے
خوگا خیل قومی دھرنے سے مقررین نے انے والے جمعہ کے روز 5نومبر تک ڈیڈلائن دے دی گئی اگر جمعہ کے روز تک این ایل سی حکام نے طورخم ٹرمینل کے حوالے سے مزاکرات نہ کئے گئےتو بروز جمعہ 5نومبر طورخم بارڈر ٹرمینل پر خوگا خیل قوم کے عوام اور مشران زبردستی تعمیراتی کام بند کریگی جو تمام مطالبات تسلیم ہونے تک این ایل سی حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رہے گا اور ٹرمینل پر تعمیراتی کام بند رہے گی
