جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ پر حملے کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ پر حملے کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور گھر پر حملے کے خلاف عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر زاہد حسین سومرو، جنرل سیکریٹری مظفر علی رند، راجا ریاض اختر، عبدالجبارلاشاری، مصری خان جکھرانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ایڈوکیٹ سید اعجاز شاہ نے ایک مدعی شاہد کی درخواست پر جیکب آباد کے سیشن جج کی عدالت میں اے بی 22 کیس فائل کیا جس پر کیس میں نامزد ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی تھانہ کی حدود میں واقع ایڈوکیٹ اعجاز شاہ کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ شعیب شاہ، غضنفر شاہ، منصور شاہ زخمی ہوگئے جبکہ سید اعجازشاہ اپنے بھائیوں گلزار شاہ، سید احسان شاہ کے ہمراہ نماز کے لیے جارہے تھے تو ان پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فلفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں