جیکب آباد میں دن دیہاڑے شہری لٹنے لگے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں دن دیہاڑے شہری لٹنے لگے، بس اڈی سے تین مسلح افراددوکاندارسے چار لاکھ نقدی چھین کر فرار، شیدی محلہ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے ہیں مسلح افراد واردات کرکے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں لیکن پولیس وارداتوں کو روکنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں بے بس نظر آتی ہے گزشتہ روز سٹی تھانے کی حدود میں واقع بس اڈے سے دن دیہاڑے تین مسلح افراد بیہاری لعل سے چار لاکھ نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شیدی محلہ سے مسلح افراد محمدعون سے نئی سوزوکی 125موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں