تقریب میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے معروف مفتی عمران حبیب ضیائی
صاحب نے حاصل کی۔
میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق میرپورخاص انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ میرپورخاص ڈویژن, ضلع اور سٹی کے عہدیداروں کی “تقریب حلف برداری” میرپورخاص میں ڈویژنل سینیئر نائب صد امتیاز علی قائم خانی کی زیر قیادت منعقد ہوئی- تقریب میں تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سعادت راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے معروف مفتی عمران حبیب ضیائی صاحب نے حاصل کی, جس کے بعد میرپورخاص شہر کی معتبر مذہبی شخصیت مفتی شریف سعیدی نے تقریب سے خطاب کیا- بعد ازاں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈویژن میرپورخاص عبدالسلام شیخ نے خوش آمدید کہا اور تقریب سے خطاب بھی کیا- نظامت کے فرائض محمد دانیال ستار اور شاہد خان آفریدی نے ادا کئے- تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا غلام نبی تھے, ان کے ہمراہ وفد میں شامل مرکزی نائب صدر سعید قائم خانی, مرکزی کوآرڈینیٹر رانا اسلم, سینیئر نائب صدر سندھ جاوید شیخ, راؤ عمران, عزیز قائم خانی, ندیم قادری, طارق متین خانزادہ, حبیب اللہ, حضور بخش, رانا عابد, عمر ساند, عقیلہ جلبانی, شبنم راشد, عاصمہ شبیر و دیگر مہمانوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی- علاوہ ازیں شہر کی قابل عزت اور معروف شخصیات جن میں میمبر آف سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ میر نعیم تالپور, صدر ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص ایڈووکیٹ میر پرویز تالپور, سابقہ جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص ایڈووکیٹ شوکت راہموں, ڈاکٹر حبیب اللہ میمن, ڈاکٹر غلام اکبر آرائیں, تاجر برادری سے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری/ جنرل سیکریٹری سندھ امین میمن, صدر کلاتھ مارکیٹ طالوت باوانی, صدر ایل پی جی میرپورخاص نور دین قریشی, سیکریٹری اطلاعات کھسک پورہ محمد عثمان, صدر چیمبر آف کامرس محمد اعظم بیگ, آل پاکستان انڑ اتحاد کے مرکزی کوآرڈینیٹر و سیکریٹری اطلاعات جام عبدالسلام انڑ, ایف آئی اے میرپورخاص کے انتہائی قابل افسر ذوالفقار سیال, سی ٹی ڈی میرپورخاص کے اعجاز ملک, سینیئر نائب صدر ایپکا (سندھ) میر محمد پالاری, نجی اسکول ائیر فاؤنڈیشن کے مالک مصطفیٰ بگھیو, ایڈیٹر روزنامہ آزاد ریاست کراچی و ممبر گورننگ باڈی میرپورخاص پریس کلب معین کمالی, مفتی عمران الحق, صحافی حضرات و دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی-
تقریب میں آئی ایچ آر ایم میرپورخاص کے عہدیداران سے مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا غلام نبی نے حلف لیا- تقریب میں ڈویژنل صدر قاسم انڑ, سینیئر نائب صدر امتیاز علی قائم خانی, ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عبدالسلام شیخ, سیکریٹری اطلاعات شاہد خان آفریدی, جوائنٹ سیکریٹری ایڈووکیٹ شہروز علی, ضلعی صدر عبدالسمیع انڑ, سینیئر نائب صدر ایڈووکیٹ رانا شاہد تبسم, نائب صدر ایڈووکیٹ محمد دانیال ستار, جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ عرض محمد, ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محبوب عالم, ڈپٹی سیکریٹری گلشیر انڑ, جوائنٹ سیکریٹری ندیم اللہ خان, سٹی سینیئر نائب صدر روشن علی کھٹیان, نائب صدر سعید خان, جنرل سیکریٹری بلال علی, ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عبدالقیوم خان, ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری ناظم خان نے اپنے عہدوں کا حلف لیا- قبل ازیں تمام معزز مہمانوں کو آئی ایچ آر ایم میرپورخاص کے عہدیداران کی جانب سے سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا- اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا غلام نبی نے کہا کہ آئی ایچ آر ایم بغیر کسی فنڈنگ کے رضاکارانہ طور پر کام کر رہی ہے جسے کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوتی- اس موقع پر انہوں نے میرپورخاص کی پوری ٹیم خصوصاً اس تقریب کے منتظمین امتیاز کےکے, عبدالسلام شیخ, شاہد آفریدی, ایڈووکیٹ عرض محمد انڑ, سعید خان اور ایڈووکیٹ دانیال ستار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن, ڈسٹرکٹ اور سٹی کے متحرک عہدیداران کی بھرپور لگن اور دیانت داری سے آج کی شاندار تقریب رونما ہوئی – انہوں نے تقریب میں موجود تمام عہدیداران سے مخاطب ہو کر کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہر ممکن قدم بڑھائیں اور انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں, مرکزی قیادت آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے – تقریب سے صدر ورلڈ آئی ایچ آر ایم رانا بشارت علی خان نے لندن سے لائیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برما, بنگلہ دیش, یمن,کشمیر اور فلسطین سمیت جن ملکوں میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ان ممالک کے لوگوں کے حق میں بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کر رہی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ 62 سے زائد ممالک میں آئی ایچ آر ایم کے رضاکار انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس وقت آئی ایچ آر ایم انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے- انہوں نے اپنے خطاب میں میرپورخاص اور حیدرآباد کے عہدیداران کی تنظیمی کاوشوں کو بھی سراہا- تقریب کے اختتام پر آئی ایچ آر ایم میرپورخاص کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا-
