چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے کہا کہ سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز پر نظر رکھیں

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے کہا کہ سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز پر نظر رکھیں، کوئی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، ایل پی جی گیس سلنڈروں،خشک اور گیلی لکڑی، پھل فروٹس، سبزیاں، اور اشیائے خوردنوش کے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر اقدامات کریں، شہری کسی بھی شکایت پر الفا کنٹرو ل پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری طور پر خلاف وریوں کو روکا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے ایندھن کے طو رپر لکڑی اور ایل پی جی گیس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے انکی قیمتوں کو استحکام دینے کیلئے ٹال مالکان اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز پرخصوصی نظر رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ سیکٹر مجسٹریٹس سے روزانہ کے بنیادوں پر رپورٹ لیں، اراضی تنازعات، معاویضہ جات کیسز، التوا کے شکار فائیلوں کو فوری طور پر نکالنے کیلئے اقدامات تیز کریں، اور ریونیو فیلڈ سٹاف فیلڈ وزٹ کے بعد دفتر میں سائلین کے کیسز کو دیکھیں، اور ترجیحی طور دفتری امور نپٹائیں، واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور اور اسکی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں