اجلاس میں ضلعی ہیلتھ سربراہ ڈاکٹر قاسم عباس، اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، خیبر پولیس، محکمہ تعلیم، ریسکیو، محکمہ صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
خیبر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان کی زیر صدارت خسرہ روبیلا وائرس مہم کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کا انعقاد،ضلعی ہیلتھ سربراہ ڈاکٹر قاسم عباس،اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر،خیبر پولیس، محکمہ تعلیم ، ریسکیو، محکمہ صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں کیا گیا تھا۔اجلاس میں رواں ماہ شروع ہونیوالے انسداد خسرہ/روبیلا وائرس مہم کے لئے بنیادی انتظامات،مہم کے لئے ویکسینیشن کا دائرہ کار ، درپیش چیلنجز ، اگاہی مہم ،عملہ کی دستیابی، سیکورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ضلع خیبر کے تمام یونین کونسلوں میں بارہ روزہ انسداد خسرہ/روبیلا مہم کا اغاز 15 نومبر سے ہوگا جو کہ 27 نومبر تک جاری رہے گا۔ جس میں مختلف ٹیمیں 05 لاکھ تک 9 مہینے سے 15 سال تک کے بچوں کو سکولوں، گھر کی دہلیز ،پبلک مقامات اور موبائیل ٹیموں کے زریعے انسداد خسرہ/روبیلا وائرس اور پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر انسداد خسرہ/روبیلا وائرس مہم کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں تاکہ انسداد خسرہ مہم میں سکولوں، گھر کی دہلیز ، پبلک مقامات اور موبائیل ٹیموں کے زریعے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ روبیلا وائرس اور پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جاکر بچوں کو اس موذی امراض سے بچایا جاسکیں۔
