کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی، راشدخان) بلوچستان کے سرداروں نوابوں وڈیروں کو تو پتہ ضرور ہوگا کہ اصل ولائتی شراب کہاں ملتی ہے ؟لیکن یہاں بسنے والوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا انہیں علم نہیں ہے ۔حضرت قائداعظم نے پاکستان ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بنایا تھا تاکہ ہندو جیسا مکار ان پر معاشی دہشت گردی نہ کرے۔راز لونی کوئٹہ۔چیئرمین بھائی چارہ موومنٹ پاکستان تفصیلات کے مطابق راز لونی کوئٹہ چیئر مین بھائی چارہ موومنٹ پاکستان نے بلوچستان مےں بسنے والوں کی حالات زندگی اور انہیں زندگی گزارنے کے لئے بنیادی سہولیات کی ابتر حالت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس دور جدید جب دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے بلوچستان کے بیشترعلاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے دوردراز کے پہاڑی علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن پہنچانے گئے تو وہاں چھوٹے بچوں کو دیکھا جو سخت موسم میں بغیر چپلوں کے تھے انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بلوچستان کی بختاور بھٹو ہے مگر اس کا والد زرداری نہیں۔اس وجہ سے اس کے پاوں میں چپل نہیں۔یہ بھی بلوچستان کی مریم ہے مگر اس کا والد نواز شریف نہیں۔اس وجہ سے اس کے پاوں میں جوتے نہیں۔اس کے والد نے شاید یہ گناہ کیا ہے کہ شہروں کی بجائےاقبال کا شاھین بننے کے لیے پہاڑوں کا رخ کیا۔نتیجہ یہ نکلا کہ اپنے سر کے چھت اور بچوں کے پاوں کے چپل سے محروم رہا باقی بلوچستان کے سرداروں نوابوں وڈیروں کو یہ پتہ ضرور ہوگا کہ اصل ولائتی شراب کہاں ملتا ھے؟؟؟ مگر ان کو یہ پتہ نہیں کہ ہمارے گاوں کے کسی بچے کے پاوں میں جوتے نہیں ہیں۔حضرت قائداعظم نے پاکستان ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بنایا تھا تاکہ ہندو جیسا مکار ان پہ معاشی دہشت گردی نہ کرے۔مگر آج ہندو انگریز سکھ تو چلے گئے۔ان کی جگہ اپنوں نے لے لی ہے جو اپنے ہونے کے باوجود اپنوں دکھوں اور مسائل سے بے خبر ہیں
