گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور نے ریور ویو روڈ چیف الیکشن کمشنر آفس سے پونیال روڈ تک 10 روز کیلئے گاڑیوں کے آمد و رفت پر پابند ی عائد کردی ہے پابندی کا مقصد روڈ پر کام میں خلل نہ ڈالنا ہے اور شہریوں کو آنے جانے میں اذیت سے بچانا ہے۔ RCC پل سے ہنزل تک پر نیشنل ہائی وے کے جانب سے نئے روڈ (سڑک) بنانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ہائی وے کے جانب سے ریکوسٹ پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت جوکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی ہیں نے عوامی مفاد عامہ اور روڈ بنانے میں حائل دشواریوں کے ازالے کیلئے چیف الیکشن کمشنر آفس سے پونیال روٖ ڈ تک ریور ویو روڈ پر کسی بھی قسم کی گاڑیوں کے آمد ورفت پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی 10 روز تک ہوگی، واضح رہے کہ آرسی سی پل کنوداس سے ہنزل تک نیشنل ہائی وے روڈ کے تعمیر کیلئے بھاری مقدار میں مٹیرئیل لا کھڑا کردی ہے جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن میں دشواری درپیش ہے جبکہ روڈ بنانے والی کنسٹریکشن کمپنی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور نیشنل ڈرینیج پروگرام کے تحت نکاسی کی بڑی لائن بھی روڈ سے منسلک ہے جسکو از سر نو بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے
