قصبہ سوہدرہ میں نوجوانوں نے خدمت کا جذبہ تان لیا جس میں سوہدرہ اور گرد و نواح کے علاقےکیلئے تنظیم کا آغاز کیا۔زندگی ویلفیئر سوسائٹی جو کہ لوگوں کے لیے فری چیک اپ,فری میڈیسن,فری کلینیکل لیبارٹری کا قیام مزید سوہدرہ کی عوام کے لیے فری ایمبولینس کا اہتمام کریں گی۔زندگی ویلفیئر سوسائٹی میں سب سے پہلے علاقے کے لیے ایمرجنسی مستند ڈاکٹر رات کو کام کریں گے چوکہ اس وقت علاقہ میں یہ سہولت موجود نہیں ہے زندگی ویلفیئر سوسائٹی کی تنظیم کا آغاز کرنے سے پہلے عوام الناس کی رائے شماری کی گئی اورزندگی ویلفیئر سوسائٹی کا تعارف کروایا اور تمام پروجیکٹ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی اس میں ایڈمن بلاک سے یاسمین کنیز فاطمہ فنڈریزنگ ممبر رضوان راجپوت زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر رہنما فنانس سیکرٹری۔قمر مبین قمر ۔چیف آرگنائزر۔ سجاد رضی نے لوگوں کو اعتماد میں لیاتمام لوگوں کا کہنا ہے آپ بہت اچھا کام شروع کر رہے ہیں اس کو علاقے کی سخت ضرورت تھی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر عطا کرے گا جو کام آپ رات کے لیےاسپیشل ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹرکا انتظام کر رہےہیں اس سے پہلے بھی تمام لوگ کام کر رہے ہیں ہم ان کو بھی سراہتے ہیں لیکن آپ زندگی ویلفیئر سوسائٹی کا کام لوگوں بھلائی کے لئے کر رہے ہیں اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر عطا کرے گا زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سرفراز احمد راجپوت ان کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی ویلفیئر سوسائٹی میڈیکل کے حوالے سے وہ تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ تاکہ سوہدرہ کی عوام کو اپنے آئینے سے باہر نہ جانا پڑے۔ میڈیسن میڈیکل کیمپ میں سب سے زیادہ ہمارا فوکس ان لوگوں پر ہوگا۔۔ انشاءاللہ ایسا کام کریں گے کہ آنے والا کوئی بھی شخص یہاں سے خالی نہیں جائے گا
دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کسی کو بھی کسی کا محتاج نہ کرے اور تمام لوگوں کو تندرستی صحت والی زندگی عطا فرمائے
زندگی ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی علاج کے لیے اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے زندگی ویلفیئر سوسائٹی کا زیادہ کام کیمپ لگانے پر ہوگا جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کروا سکتےان کے لیے کیمپ لگائے جائیں گےہمارا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں تک سہولت پہنچے جو غریب و نادار ہیں تمام لوگوں نے زندگی ویلفیئر سوسا ئٹی کی کاوشوں کو سراہااور کامیابی کی دعائیں دیں ہم علاقے کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی
زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اوپن کچن کا بھی آغاز کیا جائے گا
غریب اور ناراض لوگوں کو فری کھانا تقسیم کیا جائے گا





