جیکب آباد(نامہ نگار) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جیکب آباد کے شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرکے عوام سے جینا کا حق چھینا جارہا ہے، جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا، ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی شہیدبھٹو کے رہنما ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ہر ہفتے قیمت…
