ایس ایس پی جیکب آباد کا عوامی احتجاج کے بعد کیا گیا تبادلہ سیاسی اثرور سوخ پر رکوا لیا گیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) ایس ایس پی جیکب آباد کا عوامی احتجاج کے بعد کیا گیا تبادلہ سیاسی اثرور سوخ پر رکوا لیا گیا، ایس ایس پی کی جانب سے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جعلی قرار، سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر بھی تبادلے کا نوٹیفکیشن موجود۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بیوپاری تنظیموں اور ہندو جنرل پنچائت کے دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کا تبادلہ کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ گھوٹکی سے عمر طفیل کو ایس ایس پی جیکب آباد مقرر کیا گیاایسا لیٹر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ مقدس حیدر کی جانب سے 3نومبر کو جاری کیا گیا، تبادلے کی خبر اور نوٹیفکیشن منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہا رکیا جبکہ ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کی جانب سے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ذرائع کے مطابق سیاسی اثرور سوخ پر ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کا تبادلہ رکوایا گیا ہے، ایس ایس پی جیکب آباد کے تبادلے کے جس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا تھا وہ نوٹیفکیشن سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔تاہم سندھ پولیس کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا معلوم ہوا ہے کہ اس تمام معاملے پر آئی جی سندھ برہم ہیں اور جلد ایس ایس پی جیکب آباد کا تبادلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں