_تحریر برگیڈیئر بشیر آرائیں
میری چترال اسکاٶٹس میں پوسٹنگ تھی ۔شندور پولو فیسٹیول میں وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو میچ دیکھنے آٸیں۔انکا ایک سیکریٹری نوازشریف کے ساتھ بھی ہوتا تھا ۔ گو کہ وہ ہمارے کمانڈنٹ کا دوست بھی تھا اور ہم کچھ جانتے تھے مگر پھر بھی حیران تھے کہ اسکی ایسی کیا قابلیت ہے کہ یہ دونوں حکومتوں کا لاڈلا نکلا اور محترمہ کے ساتھ بھی فٹ ہوگیا ہے۔کرنل مراد خان نیر نے بہت رازداری سے پوچھا ۔ سر محترمہ اور میاں صاحب کے ساتھ نوکری میں زیادہ اچھا تجربہ کس کے ساتھ رہا ۔ سیکریٹری صاحب روہانسی سی صورت بناکر بولے کرنل صاحب دونوں پراٸم منسٹرز کے ساتھ ہم بیوروکریٹس کا مسلہ بالکل ایک ہی جیسا ہے۔کرنل صاحب نے حیرت سے پوچھا بھٸی وہ کیسے۔سیکریٹری صاحب سرگوشی میں کہنے لگے سر جی میاں سمجھتا نہیں تھا بی بی سنتی نہیں ہے۔ ہم سب نے سیکریٹری صاحب کی بےبسی کے خوب مزے لیے۔شکر ہے اب ایسے سوال پوچھنے والے کرنل مراد خان نیر حیات نہیں ہیں ورنہ انکا کوٸی نہ کوٸی دوست سیکریٹری رو رہا ہوتا کہ ہاٸے وہی اچھے تھے ۔
کیونکہ یہ والا تو ٹو ان ون ہے ۔
نہ سنتا ہے نہ سمجھتا ہے۔
