جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدراور بیٹے کواٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقع کے خلاف عدالت میں درخواست داخل

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدراور بیٹے کواٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقع کے خلاف عدالت میں درخواست داخل، ایس ایس پی جیکب آباد سمیت 20اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کی استدعا، نوٹس جاری عدالت نے 8نومبر کو رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی اور بیٹے شیوا کو 22اکتوبر کو سول کورٹ کے سامنے سے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقع کے خلاف سیشن جج جیکب آبا دکی عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے لعل چند سیتلانی کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک، دو ایس ایچ اوزعلی حسن مہر، عبد الجہانگیر مٹھیانی، عمر الدین بنگلانی، محمد علی چانڈیو، انورشاہ، امیر الدین گولاٹو سمیت 20اہلکاروں کے خلاف خود کو بیٹے سمیت اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا کیس داخل کرنے کے لئے عدالت کو درخواست دیکراستدعا کی ہے جس پر عدالت کی جانب سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کرکے 8نومبر کو رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں