پی ایس پی کا سلوگن صرف سلوگن ہی نہیں بلکہ خوشحال مستقبل کی ترجمانی کرتا ہے،مرزا فیصل محمود

Spread the love

لندن ( عارف چودھری)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے پاک سرزمین پارٹی کے سلوگن ; ھم ٹھیک کر دینگے : کے اجراء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس پی کا سلوگن صرف سلوگن ہی نہیں بلکہ یہ ہمارے ماضی اور حال کو دیکھتے ہوئے خوشحال مستقبل کی ترجمانی بھی کرتا ہے ماضی گواہ ہے سید مصطفی کمال نے مئیر کراچی کے دور حکومت میں منی پاکستان کراچی کو دنیا کے ۱٠ بہترین شہروں میں لا گھڑا کر دیا تھا اور حال یہ ہے کہ لسانیت میں بٹی ہوئی قوم کو پاکستانی قوم میں پرو دیا ہے اور ان ءشااللہ ہمارا مستقبل روشن اور خوشحالی کی ضمانت ہے قوم اب جان چکی ہے روٹی ,کپڑا اور مکان کہ کر تینوں چھین لئے گئے ہیں, ووٹ کو عزت جگہ نوٹ کو عزت دے دی گئی ہے اور رہی سہی کسر نئے پاکستان کے دعوے داروں نے لے لی ہے اور ہم کیوں یہ کہہ رہے ہیں ھم ٹھیک کر دینگے کیوں کہ ہمارے پارٹی چیر مین مصطفی کمال نے یہ شہر کراچی کو اپنے ھاتھوں سے سنوارہ ہے اور اب پھر ہم ٹھیک کر دینگے.
انءشااللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں