میرپورخاص میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سالانہ تقریب کے موقع پر مقررین خطاب کر رہے ہیں

Spread the love

میرپورخاص میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں آل سندھ مقابلا حسن نعت و تقاریر کا انعقاد بھرپور اور شاندار انداز میں کیا گیا۔

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق میرپورخاص میں 12 ربیع الاول کے کے سلسلے میں سالانہ “مُـــحَمَّــــــد ﷺ ہمارے بڑی شان والے” شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آل سندھ مقابلا حسن نعت و تقاریر کا انعقاد بھرپور اور شاندار انداز میں کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مقرر اور ثنا خوان رسول ﷺ نے حصہ لیا۔ اس پر وقار و پرنور محفل کے آرگنائزر معروف سماجی رہنما ہارون کھتری تھے۔ جنھوں نے میرپورخاص کے طلباء وطالبات کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جن کی بدولت میرپورخاص میں تاریخی پروگرام منعقد ہوا- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرپورخاص کے معروف علماء کرام مولانا حفیظ الرحمن فیض، مفتی شریف سعیدی اشرفی صاحب، مفتی عمران الحق صاحب آور علماء اکرام نے کہا کہ حضرت مُـــحَمَّــــــد ﷺ کی ذات مبارکہ زندگی گزارنے کے لیے بہترین نمونہ ہے جو آج وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو تعلیمات نبوی سے جوڑے رکھیں اور ہر پہلو سے اپنی زندگی میں کامیابی اور نجات نبیﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دنیا کے نفسا نفسی میں لگے ہوئے ہیں ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام سمجھ بوجھ اور معاشرے میں دینی اقدار کا فروغ حاصل ہو گا- تقریب میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر بہت قلیل وقت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے-اس موقع پر صدر آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن فیصل خان زئی،صدر ملک ویلفیرغلام نبی چندیجہ، عزیز وقار، شہباز چندیجہ،سینیئر صحافی، ممبر گورننگ باڈی میرپورخاص پریس کلب و ایڈیٹر روزنامہ آزاد ریاست کراچی معین کمالی، صدر شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی محمد اسماعیل خلجی، نثار احمد شیخ،ڈاکٹر طاہر ملک،سلیم شعاعی، طلعت عارف، شمشاد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے مقابلہ تقاریر جونیر میں پہلی پوزیشن محمد سمامہ،دوئم رامش شیخ،سوئم محمد زبیر یوسف نے حاصل کی،مقابلہ تقاریر سینئر میں اول پوزیشن سیف اللہ سموں، دوئم سلامت علی عباسی(کراچی) سوئم اقدس خان نے حاصل کی جبکہ مقابلہ نعت رسول مقبول ﷺ میں اول پوزیشن مانیہ شیخ، دوئم عامر علی راہو(ٹنڈو آدم) سوئم جویریہ عمران حاصل کی- منصفین کے فرائض مقابلہ تقاریر فرخ سعید، افروز خان اور مقابلہ نعت کے حافظ محمد طارق، علامہ سہیل رضا قادری نے سر انجام دیئے۔جبکہ تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی میں افشین اقبال،محمد فیصل،رضا حسین مری،ولید احمد، زکا سلیم، سید وقاص، صولت عباس، وقار میمن، دوہا شیخ، نویذ احمد خان، مظفر شیخ، اسامہ شیخ، وسیم کھتری، محمد حامد، اسما، معظم بیگ، شامل تھے۔ جبکہ میزبانی کے فرائض عبید عباس، حمزہ رحمن، فیصل ہاشمی اور سلمان شیخ نے ادا کیے۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد،شیلڈ اور دیگر تحائف دئیے گئے جبکہ مہمانوں کو یادگار شیلڈ اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا تقریب کے آرگنائزر محمد ہارون کھتری نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں اور اس پروقار تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں