جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں غیرت کے نام پرلڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیاگیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ ممیان سے غائب ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار کی نعش نالہ بنہا سے برآمد کر لی گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، دوسری جانب لڑکی کی پھندہ لگی نعش کا راز بھی افشاں ہوگیا،ملزمان پولیس کی حراست میں، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ ممیان کے رہائشی مرزا بلال بیگ ولد مرزا صفدر حسین نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں پراپرٹی کا کارروبار کرتا ہوں، میرا بھائی عمر صفدر ولد صفدر حسین قوم مغل جس کی عمر 23/24 سال ہے اور حساس ادارے میں خدمات سرانجام دے رہا ہے،4 اکتوبر رات 7 بجے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا جس کے موبائل فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی میرے بھائی کے فون نمبر پر رنگ جاتی رہی لیکن فون ایٹنڈنہ ہو سکا، مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھائی عمر صفدر کو مسمیان وسیم ولد اکرم، عثمان ولد اکرم، اصغر ولد راجہ خان، حمزہ ولد صفدر، محمد افضل ولد سردار خان قوم گجر سکنہ ممیان نے نامعلوم اشخاص کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا ہے میرے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔ دوسری جانب تاج بیگم بیوہ محمد زمان ساکن ممیان کی رہائشی خاتون نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے 4 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں میری بیٹی مسمات مریم بی بی کی شادی محمد صفدر ولد محمد اکرم سے تقریباً10/12 سال قبل ہوئی جس کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے میرا داماد محمد صفدر پچھلے 5 سال سے بیرون ملک مقیم ہے اور پاکستان نہیں آیا، میری بیٹی مریم بی بی کے عمر صفدر ولدصفدر حسین سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جو مورخہ 4/11/2021 کو تقریباً ساڑھے8 بجے رات گھر سے باہر جاتے دیکھی گئی، جس کا محمد افضل ولد سردار خان، عثمان عرف مانی ولد محمد اکرم، نسیم عرف سیمی ولد محمد اکرم، اصغر علی ولد راجہ خان دیہہ نے محمد منیر ولد غلام رسول کے ٹیوب ویل سے دونوں کو نازیبا حالت میں پکڑ لیا مریم بی بی بھاگ کر اپنے گھرآگئی اور محمد افضل وغیرہ عمر صفدر کو لیکر غائب ہوگئے ہیں، یہ بات گاؤں میں پھیلی ہوئی ہے میرے بیٹوں کو بھی پتا چل گیا اور آج 6 اکتوبر کو میرے بیٹے ابرار حسین نے نامعلوم شخص کے ساتھ ملکر میری بیٹی کا قتل کیاہے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس طرح دوران تفتیش ایک ملزم نے انکشاف کیا کہ عمر صفدر کو قتل کرکے اس کی نعش نالہ بنہا میں دفن کر دی ہے ملزم کی نشاندہی پر تھانہ چوٹالہ پولیس نے 4 اکتوبر سے غائب ہونے والے عمر صفدر کی نعش نالہ بنہا سے بازیاب کروا کے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے اور الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں