
برمنگھم (عارف چودھری ) دعوت اسلامی مڈلینڈ اور ویلز ( برطانیہ ) کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے کہا صدقہ مصیبتوں اورپریشانیوں کے آگے ڈھال بن جاتا ہے ان خیالات کا اظہار وہ پاکستان کے مدنی دورے کے درمیان کر رہے تھے وہ پاکستان کے مختلف شہروں کا نیکی کی دعوت کے حوالے سے دورے کر رہے ہیں اس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں اندون سندھ کے دورے پر ہیں اور FGRF جو دعوت اسلامی کا فلاحی ادارہ ہے ان پروجیکسٹس جو گذشتہ سال کے پروجیکسٹس کا جائزہ اور آئندہ ہونے والے پروجیکسٹس کا افتتاح بھی کریں گے.حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا یا رسول ﷺ میں اہنی مرحومہ والدہ کے ایثال ثواب کے لئے کیا صدقہ کرو تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا پانی صدقہ کر دو . تو حضرت سعد نے پانی کا کنواں صدقہ کر دیا اور اس پر لکھوا دیا یہ امم سعد یعنی یہ سعد کی ماں کی طرف سے ہیں. ھم قربان جائیں برطانیہ کے اسلامی بھائیوں پر کے وہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی سنت ادا کرتے ہوئے تھر کے ریگستان کے لوگوں کے لئے 1600 پانی کے پروجیکسٹس جن میں کنویں ,ھینڈ پمپ اور ٹیوب ویل بھی شامل ہیں انہیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو 800 مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 800 پر کام جاری ہے ان 1600 پروجیکسٹس کو برطانیہ بھر اور 1400 کو صرف مڈلینڈز کے اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں نے سپانسر کیا ہے . انسان کے مرنے کے بعد اس مرنے والے شخص کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے مگر تین ذریعہ سے اس مرنے والے شخص کو فائدہ پہنچتا رہتا ہے ۱ ایسا علم جو آگے فائدہ پہچتا رہے ۲ صدقہ جاریہ اور تیسرا نیک اولاد . ہمیں بھی چاہیے ھم ایسے کام کریں جو نا صرف ہم اہنے مرحومین کے لئے اور اہنی قبر و آخرت کی بہت سا سامان جمع کرتے جائیں نا جانے کب موت آ جائے.
