جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں معذور کا نوکری پر بحالی کے لئے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے برطرف معذور ملازم دیدار علی بروہی کی جانب سے نوکری پر بحالی کے لئے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کیا گیا دیدار علی کا کہنا تھا کہ بلدیہ حکام نے بلا جواز نوکری سے برطرف کرکے ظلم کیا ہے باقاعدہ ڈیوٹی کرتاتھا اب بے روزگار ہوں گھر میں فاقہ کشی کا راج ہے انصاف کیا جائے اور نوکری پر بحال کیا جائے بصورت دیگر خودسوزی پر مجبور ہوں گا۔
