
وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) اخلاقی اقدار سے بہرہ مند نوجوان نسل کی کردار سازی سے روشن مستقبل کی تعمیر ممکن ھے. وسائل سے محروم طبقوں کی اعلی جدید تعلیم تک رسائی مسلم ھینڈز کا مطمع نظر ھے. ہو نہار سٹوڈنٹس معاشرے کے ماتھے کا جھومر ھیں.مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد کے سٹوڈنٹس کے شاندار تنائج منزل کے حصول کی طرف مثبت پیش رفت کا پیش خیمہ ھے. علم کے متلاشیوں کو وسائل کا زینہ فراھم کرنا مسلم ھینڈز کے مشن کا حصہ ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں شاندار تنائج کے حامل سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا.انہوں نے طلباء پر زور دیا کے وہ تعلیمی اور عملی میدان میں منزل کے تعین کے ساتھ پوری تندہی سے جدوجہد کریں اور قوم وملت کو مثبت سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے میں ھمارا ساتھ دیں. تقریب کی صدارت پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے کی. جبکہ مسلم ھینڈز کالج کے پرنسپل سید تفسیر الحسن ، حلیمہ سکول آف ایکسیلنس کی پرنسپل سعدیہ وقار، مسلم ھینڈز سکول فار بوائز کی پرنسپل فرزانہ علی نے بھی خطاب کیا.
