
جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں دو کمسن سگے بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں محمد رمضان برڑو میں عبدالوہاب برڑو کے دو معصوم بیٹے 3سالہ مبشر اور 4سالہ مدثر گھر کے قریب موسیٰ اللہ آباد نہر کے کنارے پر کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ نہر میں گر کر ڈوب گئے، اطلاع پر اہل علاقہ نے دونوں کو بچوں کو نہر سے نکال کر قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے دونوں بچوں کی موت کی تصدیق کی، ڈوب کر فوت ہونے والے دونوں معصوم بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ڈوب کر فوت ہونے والے بچوں کوماں اور بہنوں نے دونوں کے ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگا کر اور پھولوں کے ہار پہنا ئے، گھر سے معصوم بچوں کی میتیں اٹھنے کے وقت ماں بے ہوش ہوگئی اور گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ پورے علاقے میں سوگ کا ماحول تھا، فوت ہونے والے بچوں کو آہوں اور سسکیوں سے سپرد خاک کیا گیا۔
