جیکب آباد کی تعلیم کے لحاظ سے پسماندگی ختم نہ ہوئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی تعلیم کے لحاظ سے پسماندگی ختم نہ ہوئی، انجینئرنگ کالج خیرپور منتقل، مہرا ن یونیورسٹی کا کیمپس بھی رل گیا، کیڈٹ کالج کی 2012میں منظوری ہوئی تعمیر تعطل کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تعلیمی پسماندگی ختم نہ ہو سکی ووٹ لینے والے ضلع میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے یہاں تک کہ دی گئی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں زرعی کالج کے قریب انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو بعد میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے حلقے خیرپور منتقل کرالی لیکن جیکب آباد کے نمائندوں نے مزاحمت کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کی عوامی دباؤ کے بعد مہران یونیورسٹی کا جیکب آباد میں کیمپس کھولنے کا اعلان کیا گیا اس حوالے سے کمرشل کالج کی عمارت بھی دی گئی پر کام بورڈلگانے سے آگے نہ بڑھ سکا یونیورسٹی کیمپس کا انچارج بھی مقرر کیا گیا جو بعد میں سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے استعفیٰ دیکر چلا گیا، جیکب آباد میں کیڈٹ کالج کے قیام کی 2012میں منظوری دی گئی لیکن تاحال منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا ہے اور معاملہ تعطل کا شکار ہے کیڈٹ کالج کے مقرر پرنسپل توسیف کمال کے استعفیٰ کے بعد کرنسل زاہد کو مقرر کیا گیا جن کی جانب سے ادارے میں بھرتی کے لئے اشتہار بھی دیا گیا ڈی سی سیکریٹریٹ میں انہیں ایک دفتر بھی دیا گیا ہے کیڈٹ کالج جیکب آبا دکے پرنسپل کرنل زاہد نے رابطے پر بتایا کہ کیڈٹ کالج کے لئے121ایکڑ زمین درکار ہے وزیر اعلی سندھ نے 71ایکڑ زمین الاٹ کر دی ہے جبکہ ایکڑ زمین کے حصول کے لئے کام جاری ہے ڈیڑ ھ سال سے پرنسپل مقرر ہوں 17ضروری آسامیوں کے لئے اشتہار دیا تھا 8ملازم بھرتی کئے ہیں، اس سال کوشش ہے کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے تعمیرات شروع کرنے کے لئے ضوابط اور طریقہ کار کی پیروی کرنے کے باعث وقت لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں