سیپکو کی موسم سرما میں بھی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں بھی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ، صارفین کا احتجاج، چیف سیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنے کی شکایات ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر صارفین نے سیپکو کے خلاف سخت احتجا ج کیا ہے انکا کہنا ہے کہ سیپکو عملے کی جانب سے بلاجواز بجلی بند ش قابل مذمت ہے موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی آنے کے بعد بھی بجلی کی کئی کئی گھنٹوں لوڈشیڈنگ سیپکو عملے کی نا اہلی ہے سٹی ون فیڈر جو کہ روصولی سب سے زیادہ سیپکو کو دیتا ہے اس فیڈر پر بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے جس کا چیف سیپکو نوٹس لیں اور جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں