دینہ 2 لڑکیوں کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Spread the love

دینہ(نماءندہ خصوصی) ‘تھانہ دینہ کے علاقہ کھوکھامیں اجتماعی زیادتی کا معاملہ، 7افراد نے مہندی کی رسم سے گھر واپس آنے والی دو ویٹرز لڑکیوں کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تین گرفتار،چار فرار،مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ کھوکھامیں بندھن ٹینٹ سروس دینہ کی تیرہ سالہ اور انیس سالہ دو ویٹرز لڑکیاں مہندی کی رسم سے گھر واپس آ رہی تھیں کہ راستے میں سات افراد نے،جو موٹر سائیکلوں سوار تھے۔ان کو اغواء کر لیا اور موضع کھوکھا میں ایک ڈیرے پر لے جا کر ان کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ مورخہ 10نومبرکا ہے جب کہ لڑکی کی والدہ نے مورخہ 16 نومبرکو تھانہ دینہ میں درخواست دی جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔زیادتی کا شکار صرف ایک لڑکی ہوئی جسکا میڈیکل کروا لیا گیا ہے.دینہ پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ کا فوری اندراج کرلیا.مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے 3 ملزمان ذیشان علی ولد ظفر اقبال, فیضان ولد منیر حسین،احسان ولد خورشید علی سکنائے کھوکھا دینہ کو گرفتار کرلیا گیا۔وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔جلد بقایا ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں