عدالتی جنگ سمیت آپشن استعمال کیے جائیں گے۔
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ انجمن تاجران نے حلال فوڈ اتھارٹی کو خرام فوڈ اتھارٹی قرار دے دیا ۔عدالتی جنگ سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے ۔گزشتہ دن متحدہ انجمن تاجران ضلع بنوں کے رہنما غلام قبیاز خان ناصر خان بنگش پیر نور محمد شاہ سورانی نے ہنگامی میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کے پی فوڈ اتھارٹی غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں ۔پورے پاکستان میں کراچی سے سپلائی کیے جانے والے سر کٹے مچھلیوں کا کاروبار ہو رہا ہے ۔لیکن ان کے پی فوڈ اتھارٹی کے افسران اپنی جیب بھرنے کے لیے پاک صاف مچھلیوں کو تحویل میں لے کر ان کو ضائع کر رہے ہیں ۔جو قانون اس کے ساتھ ساتھ اسلامی اقتدار کبھی پامال کر رہے ہیں ۔ان کے ان غیر قانونی اقدامات سے تاجروں کا بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔اس حوالے سے ہم نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔آج اس میڈیا بریفنگ کے توسط سے ہم ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہیں ۔کہ کے پی فوڈ اتھارٹی کے افسران کو لگام دے۔ورنہ ہم ان کو روکنا جانتے ہیں۔
