چیف اکرام الدین کو تحریک جوانان پاکستان یورپ کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا

Spread the love

امید ہے کہ اکرام الدین رہبر پاکستان چیئرمین عبداللہ حمید گل کی قیادت میں پارٹی کے منشور کو دنیا بھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین اردو گلوبل میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو تحریک جوانان پاکستان یورپ کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا امید ہے کہ اکرام الدین تحریک جوانان پاکستان کو منظم، مضبوط اور متحرک کرنے اور اور رہبر پاکستان چیئرمین عبداللہ حمید گل کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور تحریک جوانان پاکستان کا پیغام پاکستان اور دنیا بھر تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ یہ اپکا اور ہر کارکن کا قومی اور نظریاتی فریضہ ہے اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان یورپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر اکرام الدین نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یورپ کا میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کیا انشاءاللہ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل کی قیادت میں ہم سب پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور نوجوان نسل کی بہتری کیلئے جدوجہد کرینگے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیےہر شہری کو چاہیے کہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں