اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے تعلیمی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ھے

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )

اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے تعلیمی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ھے. جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان نسل ہی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ھے. سٹوڈنٹس میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا. ان خیالات کا اظہار ایس زیڈ الہی ماڈل سکول وزیرآباد کے نئے پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے چارج سنبھالنے کے موقع پر یو جی نیوز سے بات کرتے ھوئے کیا. سبکدوش ھونے والے پرنسپل میجر ریٹائرڈ محمود احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اکابرین کے سنہری اصولوں سے روشنی حاصل کرنی چاہئیے. اور تابناک مستقبل کے لئے انتھک جدوجہد کو شعار بنانا چاہیے. اس موقع پر فرسٹ ٹرم امتحان کلاس 5 ریڈ میں ٹاپ کرنے والے ہونہار طالب علم محمد کاشف ملک نے یو جی نیوز وزیرآباد کے بیورو چیف طارق ملک کے ہمراہ نئے تعینات ھونے والے پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور ان کے پیشرو پرنسپل میجر ریٹائرڈ محمود احمد خاں کو تہنیتی گلدستے پیش کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں