جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ ابھی تک کل 2671 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے کل 76 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں مارچ سے لے کر اب تک 35 اموات ہوئی ہیں۔ ابھی تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 794,999 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں، کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسینیشن اور احتیاط سے ہی ممکن ہے۔
