جلسے میں بمبوریت، رمبور، بریر، بروز، جوٹی لشٹ، گہریت کیسو سے عوامی نمائندوں اور کالاش خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔
چترال(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف چترال کے حوالے سے حلقہ آیون کا ایک عظیم الشان جلسہ جنالی آیون میں منعقد ہوا.جلسے میں بمبوریت، رمبور ، بریر ،بروز ،جوٹی لشٹ، گہریت کیسو ،سے عوامی نمائندوں/ اور کالاش خواتین نمائندوں نے شرکت۔عوامی نمائندوں میں نصرت آزاد صاحب ،عنایت اللّٰہ اسیر صاحب ،سیف اللّٰہ جان صاحب ، سابق ناظم محکام صاحب ، وجیح الدین صاحب ،عبدالمجید صاحب ،سرور کمال صاحب ،سابق ناظم یو سی ون دروش دلنواز صاحب ، انجینئر اظہار و دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.ہمارا 2 ہی مطالبہ کہ یونیورسٹی آف چترال کو سید آباد میں بنایا جائے ۔ اور آیون بمبوریت روڈ پر جلد سے جلد کام کا آغاز کیا جائے.یونیورسٹی کے حوالے سے ،حکومت نے 5 سال پہلے سید آباد میں 166 کنال زمین خرید چکے ہیں اب سیاسی نمائندے اپنی سیاست چمکانے اور علاقائی ترجیح کو مد نظر رکھتے ہوئے سین لشٹ کے ذرعی زمین برباد کرنے نکلے ہیں.کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو چاہیے تھا کہ وہ انصاف کے تقاضون کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کے خزانے سے کروڑوں روپے کی مالیت سے زرخرید زمین پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے بجائے عوامی نمائندوں کو سوات بلا کر سین لشٹ میں زمین خریدنے پر آمادہ کیا جس کی وجہ سے 2 لاکھ ابادی کے نوجوانوں کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالہ گیا مسائل پیدا کئے گئے ۔
انشاء اللہ یہ تحریک یونیورسٹی کو سید آباد میں لانے تک جاری رہے گا.اگر یہ مسلہ جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو مین روڈ چترال پر دھرنا دیا جائیگا.روڈون کے حوالے سے کالاش برادی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جلد آیون بمبوریت روڈ پر کام شروع نہ ہونے پر کالاش برادری کے تمام مزہبی رسومات روکنے کا اعلان کیا گیا.انشاللہ اس تحریک کا اگلا جلسہ آنے والے اتوار کو بروز بازار میں منعقد ہوگا۔
