آئی جی پنجاب نے دینہ کے رہائشی نو جوان ولید محمود کا پولیس کی حراست کے دوران ہلاکت کا فوری نو ٹس لے لیا،

Spread the love

دینہ (نمایندہ خصوصی) آئی جی پنجاب نے دینہ کے رہائشی نو جوان ولید محمود کا پولیس کی حراست کے دوران ہلاکت کا فوری نو ٹس لے لیا، آر پی او راولپنڈی سے واقع کی رپو رٹ طلب کر لی، پنجاب پولیس سے ایسے منفی عناصر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، ذمہ داران کو سخت سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے دینہ کے نوجوان ولید محمود کا پولیس تھانہ سٹی کینٹ چو کی میں غیر قانو نی حراست کے دوران جاں بحق ہو نے پر فوری نو ٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے اس واقع کی رپو رٹ طلب کر لی اور چو کی انچارج سب انسپکٹر نوید افضل اور ہیڈ کانسٹیبل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ شہریوں کو غیر قانو نی حراست میں رکھنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں، پنجاب پولیس سے ایسے منفی ناصر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم کروا کر تمام پہلو ؤں سے تفتیش کی جائے ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، آئی جی پنجاب راؤ سر دار علی خان نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے اور انہیں انصاف کی مکمل یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں