
ریجنل پولیس آفس ساہیوال: چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں
مورخہ 17.12.2021 ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے ہمراہ ساہیوال چرچ کونسل کے ارکان کے ساتھ آر پی او آفس میں میٹنگ کی
میٹنگ میں آر پی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے ساہیوال چرچ کونسل کے ارکان بشب ابرہام عیظم ڈنیل چیئرمین چرچ کونسل،ایلڈر دلبر جانی،پادری اقبال بشیر، پادری برا کیل طالب،پادری اشرف سندھو،پادری رضوان سے کرسچین کمیونٹی کے تحفظ اور چرچ ہاۓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے کفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کیے جنہوں نے پولیس انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا
میٹنگ میں ضلع ساہیوال کے ایس ڈی پی اوز،اے ڈی آئی جی اور انچارج سیکیورٹی ساہیوال ریجن موجود تھے
