جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا، وائس چانسلر میر چاکر خان

Spread the love

سبی رپور ظہور مگسی

سبی میں وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں بہتر انداز سے رہنمائی ممکن ہوسکے میر چاکر خان رند یونیورسٹی نہ صرف سبی،بولان کچھی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، سوئی،کوھلو، ہرنائی،زیارت بلکہ پورے بلوچستان کے لئے مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سبی پریس کلب رجسٹرڈ سبی کے
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں صدر حاجی سعید الدین طارق ۔سینئر نائب صدر سلیم گشکوری ۔جنرل سیکرٹری ناشاد بلوچ اور دیگر شامل تھے،اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میر جہانزیب ساتکزئی
بھی موجود تھے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی مکمل فعال ہوچکی ہے جس میں لا ء سمیت سات مختلف شعبہ جا ت میں طلباء وطالبات کو اعلی و معیاری تعلیم کے مواقع مہیاکررہے ہیں اور مستقبل میں میر چاکر خان یونیورسٹی کا معیار تعلیم مزید بہتر کریں گے انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی تعلیم یافتہ نوجوان کی صلاحیتوں سے ممکن ہوتی ہے بلوچستان میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور ہے مگر مواقع کی کمی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا خواب بن چکا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں سبی،ڈیرہ بگٹی،کوھلو سمیت دوردراز علاقوں سے پڑھنے والے طلباء و طالبات مسائل کا شکار رہتے تھے کئی نوجوان اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی ختم کرچکے تھے مگر جب سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا قیام عمل میں آیا ہے سبی سمیت سوئی،ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ہرنائی، زیارت،ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیر آباد،اوستہ محمد،صحبت پور،کچھی بولان کے سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے مواقع میسر آسکے انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے بی اے،بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے اب ہم ان کو معیار تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت بھی مکمل کرسکیں ہمارا مقصد تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جس میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے انہوں نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں تعلیمی معیار ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے برابر ہے مزید اس تسلسل میں بہتری کی جانب گامزن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہے تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم مکمل کرکے اپنے ملک قوم علاقے کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں