ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آ رائیں )ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت صوبائی صدر تنویر بھٹی اور ضلعی صدر لاہور محمد ارشد بٹ نے شرکت کی۔ پیٹرن ان چیف رانا محمد نوید، حاجی محمد امجد، جنرل سیکرٹری ہارون مسیح و دیگر نے مہمان خصوصی پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا استقبال کیا۔ ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالوحید، اے ایم ایس ڈاکٹر اسرار ظفر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تحائف اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر تنویر بھٹی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں