ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت 15 روز پہلے اسپتال سے گھر آچکے ہیں اور وہ خیریت سے گھر پر ہیں۔
